Saturday, May 18, 2024

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی مشکلات میں اضافہ، ایف بی آر نے نوٹس بھیجنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی مشکلات میں اضافہ، ایف بی آر نے نوٹس بھیجنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ایف بی آر نے نوٹس بھیجنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب نوٹس ای میل کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ نوٹس کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ کاروبار بند کرنے کی اطلاع ٹیکس حکام کو دینا ہو گی۔ نوٹس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جاری کیا جائے گا۔ جواب نہ دینے پر سمن بھی کیا جا سکے گا۔ نوٹس بزنس مین کو ذاتی طور پر یا نمائندے کو بھی ارسال کیا جا سکے گا۔