Saturday, April 20, 2024

ٹیکس جمع کرانے والوں کی فہرست جاری‘ تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی : ایف بی آر

ٹیکس جمع کرانے والوں کی فہرست جاری‘ تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی : ایف بی آر
May 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کردی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کی گئی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کے مطابق 2015ءمیں دس لاکھ 48 ہزار 550 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہواہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ فہرست میں وزیر اعظم نواز شریف، کلثوم نواز کا نام بھی شامل ہے جب کہ اسحاق ڈار، ہارون اختر‘ عمران خان اور احسن اقبال کے نام بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ نہیں نان فائلرز تصور کیاجائے گا جن پر اگلے بجٹ میں اضافی ٹیکسز لگائے جائیں گے۔