Tuesday, April 23, 2024

ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بجٹ میں غیر معمولی اقدام کی تیاری شروع

ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بجٹ میں غیر معمولی اقدام کی تیاری شروع
May 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بجٹ میں غیر معمولی اقدام کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے دائرہ کار سے باہر تنازعات نمٹائے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر افسران کو یکطرفہ فیصلے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹیکس نوٹس ملنے کے بعد 2 ماہ کے اندر ٹیکس گزار کو ریلیف دینے کا پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس پروفیشنلز کو اس ادارے میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ٹیکس افسران کو نوٹس کے ذریعے ٹیکس گزار کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔