Saturday, April 27, 2024

ٹیکس ایمنسی سکیم لوٹ مار کا بہانہ، جمہوریت پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ احتساب میں ہوتی ہے: عمران خان

ٹیکس ایمنسی سکیم لوٹ مار کا بہانہ، جمہوریت پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ احتساب میں ہوتی ہے: عمران خان
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو لوٹ مار کا بہانہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ جمہوریت پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ احتساب میں ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کالا باغ کی طرح پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی متنازعہ ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حکومت پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتماد میں نہیں لے رہی۔ خیبرپختونخوا سمیت چھوٹے صوبے راستوں کی کھل کر مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالا دھن صاف کرنے کی سکیم ہے، اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم کی اچانک پاکستان آمد پر عمران خان نے دفتر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا دفتر خارجہ لاعلم رہا۔ دونوں وزرائے اعظم کی لاہور ملاقات میں تو جندال نے کردار ادا کیا۔ عمران خان نے یہ بھی واضع کیا کہ شوکت خانم میں افغان باشندے علاج کراتے ہیں۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ افغان طالبان بھی علاج کرا کے افغانستان پہنچے ہیں۔ عمران خان نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے تجاویز کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے زیرانتظام شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کی توقع نہیں۔