Tuesday, May 7, 2024

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت پنجاب سے پازیٹو رسپانس نہیں آیا ، ایف بی آر

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت پنجاب سے پازیٹو رسپانس نہیں آیا ، ایف بی آر
July 16, 2018
لاہور (92 نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت وصولی شدہ ٹیکس کی مکمل تفصیلات جلد جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم  کے تحت پنجاب سے پازیٹو رسپانس نہیں آیا۔ ایف بی آر کی چیئر پرسن رخسانہ یاسمین نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کے دوران  کہا کہ جلد ہی ایمنسٹی سکیم کے ذریعے سے وصول کردہ ٹیکس کی مکمل تفصیلات پبلک کر دیں گے۔ چیئرپرسن ایف بی آر کے مطابق فیصل آباد، ملتان سے کوئی ریسپانس نہیں مل سکا، لاہور سے کچھ رسپانس ملا ہے۔ انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو عوام کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔ نگران حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت صارفین کو اکتیس جولائی تک اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔