Friday, May 10, 2024

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی
June 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی۔ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1144944435802836994 فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں چار روز کی توسیع کی جارہی ہے۔ مزید لکھا کہ بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، تاہم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ابھی ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کل فیصلہ ہو گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم میں 60 ہزار کے قریب لوگ رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اثاثہ ڈکلئیریشن اسکیم کی مدت کل ختم ہونے جا رہی ہے ۔ اسکیم کتنی کامیاب ، کتنی ناکام ہوئی  ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ اسکیم کے لیے طے کردہ  اہداف حاصل ہو سکے یا نہیں ، اس حوالے سے حتمی رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں ۔ کاروباری حلقوں کی جانب سے سکیم میں جزوی کے بجائے بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔