Friday, April 19, 2024

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع
July 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ صدر مملکت نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے ۔ حکومت نے کالے دھن کو سفید کرنے کی قانونی اجازت دینے والی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی جس کی مدت ختم ہوچکی تاہم اب اسکیم کی مدت میں توسیع کردی گئی ۔ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے صدر مملکت کو قانونی مسودہ تیار کر کے ایوان صدر ارسال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے دستخط کردیے جس کے بعد اب یہ اسکیم 31 جولائی تک موثر ہو گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے کالے دھن کو صاف کرنے کے لیے مارچ میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کی مدت 30 جون کو ختم ہوگئی تھی ۔   اسکیم کے تحت کوئی بھی پاکستانی اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کر کے کالے دھن کو سفید کر سکتا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ملکی اثاثوں پر 5 فیصد اور بیرون ممالک رکھے گئے اثاثوں پر ڈالر میں 2 فیصد ٹیکس کی شرح نافذ کی گئی تھی ۔