Friday, May 10, 2024

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فا ئدہ اٹھا نے والوں کی لائن لگ گئی

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فا ئدہ اٹھا نے والوں کی لائن لگ گئی
June 29, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فا ئدہ اٹھا نے کے لئے کو ئٹہ میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے دفتر میں تا جر وں اور مختلف کمپنیوں کے ما لکان اور سرمایہ داروں کا رش لگنا شروع ہو گیا ہے  ، لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی مد میں لی گئی رقم سے ملک کا قرضہ اتر جائے تو خوشی ہو گی ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کو ئٹہ میں بھی ایمنسٹی اسکیم سے فا ئد ہ اٹھا نے کے لئے کو ئٹہ میں ایف بی آرکے دفتر میں اثاثے ظاہرکرنےوالوں کا رش بڑھ گیا  ،  لوگوں کے رش کو مد نظر رکھتے ہو ئے عملے کے دفتر کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،شہر یوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکسز جمع کروا نے سے ملک کا قر ضہ ادا ہو گیا تو اس سے خو شی کی بات اور کو ئی نہیں ہو گی ۔ کو ئٹہ میں ایف بی آر کے دفتر اثاثے ظا ہر کرنے وا لوں کے رش کے باعث آن لائن سسٹم کئی بار بند ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کو ئٹہ میں ایف بی آر کے چیف کمشنر نے بتا یا کہ نئے اثاثے ظا ہر کرنے وا لوں کی آ گاہی کے لئے بھی کا ونٹر قا ئم کئے ہیں،،اسی لئے لوگ صبح سے شا م تک آ تے جا رہے ہیں۔ بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور مالدار افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔