Saturday, April 20, 2024

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، اندرون ملک کالا دھن سفید کرنے پر 7.5 فیصد ٹیکس کی تجویز

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، اندرون ملک کالا دھن سفید کرنے پر 7.5 فیصد ٹیکس کی تجویز
April 9, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں وزیراعظم کی ہدایت پر تبدیلیاں کر لی گئیں۔ اندرون ملک کالا دھن سفید کرنے پر 7.5 فیصد اور بیرون ملک کالا دھن سفید کرنے پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی۔

 وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم 2019 میں تبدیلیوں کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق بے نامی بنک اکاؤنٹس میں موجود رقم کلیئر کرانے پر 2 فیصد مزید ٹیکس لیا جائے گا۔ بے نامی اکاؤنٹس کا کل ٹیکس 9.5 فیصد بنے گا ۔

 سکیم کے ڈرافٹ میں اندرون ملک 7.5 اور بیرون ملک کالا دھن سفید کرنے پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز تھی۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ سکیم شیئر کرنے سے پہلے 5 سال تک چھپائے گئے۔ اثاثہ جات پر 3 فیصد سیلز ٹیکس کی شق بھی شامل جبکہ بڑے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو حصہ لینے کی اجازت کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ کسی اور کے نام پر ایمنسٹی حاصل کرنے کی کوشش پر نوٹس جاری ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم شروع ہونے سے پہلے نادرا کے ریکارڈ سے فائلر کا پروفائل چیک کیا جائے گا۔