Wednesday, May 8, 2024

ٹیکس اور واجبات کی ادائیگیوں پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے

ٹیکس اور واجبات کی ادائیگیوں پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے
April 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ٹیکس اور واجبات کی ادائیگیوں پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنےآ گئے ، ایف بی آر نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے اکاونٹس منجمد کئے تو ایکسائز پولیس ، ایف بی آر کا دفتر سیل کرنے پہنچ گئی، وزیراعظم کی مداخلت کے بعد ایف بی آر نے سندھ حکومت کے 5 اکاونٹس بحال کر دئیے۔ ایف بی آر نے سندھ حکومت کے 12 محکموں کے اکاونٹ منجمد کئے  تو سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز بھی حرکت میں آ گیا ، محکمہ ایکسائز کا عملہ 40 سال سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے ایف بی آر کے دفتر پہنچ گیا  ، ایکسائز حکام کہنا تھا کہ اگر 5 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کئے گئے تو دفتر سیل کر دیا جائے گا۔ دونوں اداروں کے درمیان تنازع زیادہ بڑھا تو وزیراعظم کو بھی مداخلت کرنی پڑی، وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو فون کر کے فوری طور سندھ حکومت کے اکاونٹس بحال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے اداروں میں تصادم ہو،وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے سندھ حکومت کے 12 میں سے 5 اکاونٹس بحال کر دئیے۔ دوسری جانب ایکسائز پولیس کا کہنا ہے ایف بی آر حکام واجبات کی ادائیگی کی تحریری یقین دہانی کرائیں ، جب تک تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جاتی  ، ایف بی آر کے دفتر سے نہیں جائیں گے۔