Friday, April 26, 2024

ٹیڈکروز اور جان کیسک دستبردار‘ صدارتی نامزدگی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا راستہ صاف

ٹیڈکروز اور جان کیسک دستبردار‘ صدارتی نامزدگی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا راستہ صاف
May 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ری پبلکن پارٹی کے تین میں سے دوامیدواروں نے انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ارب پتی سیاستدان ڈونلڈٹرمپ ریپبلکنز کی طرف سے واحد اور یقینی صدارتی امیدوار بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن رہنما صدارتی نامزدگی کے لیے ٹرمپ کے راستے سے تو ہٹ گئے لیکن ساتھ ہی ووٹرز سے ٹرمپ کوووٹ نہ دینے کی اپیل بھی کر دی۔ ریاست انڈیانا میں ٹرمپ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والے قریب ترین حریف ٹیڈکروز نے انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تاہم انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ ملک کی بہتری کےلئے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ نہ دیں۔ ٹرمپ جھوٹاشخص ہے اور صدربننے کے قابل نہیں۔ چندگھنٹے بعدہی ری پبلکن پارٹی کے ایک اور امیدوار جان کیسک نے بھی انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد ٹرمپ کے لیے راستہ ہموار ہو گیا اور ری پبلکن کی طرف سے ان کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔