Wednesday, May 1, 2024

ٹیڈکروز انڈیانا کی پرائمری میں شکست کے بعد صدارتی نامزدگی کی دوڑ سےالگ ہوگئے

ٹیڈکروز انڈیانا کی پرائمری میں شکست کے بعد صدارتی نامزدگی کی  دوڑ سےالگ ہوگئے
May 4, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)سینیٹر ٹیڈ کروزانڈیانا  کی پرائمری میں شکست کے بعد صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے الگ ہو گئے ہیں ان کے اس فیصلے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن امیدوار کے طور پر نامزدگی یقینی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  انڈیانا کی پرائمری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیڈ کروز کی مہم کے ایک مینجر نے کہا کہ کروز اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئےان کی نامزدگی کا کوئی امکان نہیں نامزدگی کی مہم سے الگ ہوگئے ہیں۔ ٹیڈ کروز کو قدامت پسندانہ پاکیزگی اورمذہبی عقیدے کے پیغام کے ساتھ انتخابی مہم چلا نے کے باوجود شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل شکستوں کے باوجود انہیں انڈیانا میں جیتنے کی امید تھی لیکن یہاں بھی انہیں بدترہین شکست ہوئی جس کے بعد انہوں نے صدارتی مہم ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کےبعد یہ بات یقینی ہو چلی ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں مقابلہ ہلیری اور ٹرمپ کے درمیان ہو گا۔