Saturday, April 20, 2024

ٹینیسی فائرنگ: امریکی پرچم سرنگوں، اوباما نے ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

ٹینیسی فائرنگ: امریکی پرچم سرنگوں، اوباما نے ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
July 22, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں شدت پسند شخص کی فائرنگ سے نیول فوجیوں کی ہلاکت پر سوگ کے سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے اور پچیس جولائی تک قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرچم سرنگوں کرنے کا حکم صدر باراک اوباما نے دیا تھا جس کے بعد وائٹ ہاوس، کیپٹل بلڈنگ، سینیٹ، سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں، فوجی تنصیبات ، مراکز اور بحری جہازوں پر پچیس جولائی تک پرچم سرنگوں رہے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ شتنوگا میں فائرنگ سے مرنے والے افراد کی خدمات کے معترف ہیں اور ان افراد کی طرف سے امریکی عوام کی جان کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا ان افراد نے امریکی قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو واضح پیغام دیاکہ امریکی ان سے خوفزدہ ہوں گے نہ تقسیم ہوں گے اور ان کا طرز زندگی بھی تبدیل نہیں ہو گا۔ سوگ کے سلسلے میں ایوان نمائندگان میں مرنے والوں کیلئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔