Friday, April 19, 2024

تیزرفتار آئل ٹینکر مکان میں گھس گیا ، ایک بچی جاں بحق ، 5افراد زخمی

تیزرفتار آئل ٹینکر مکان میں گھس گیا ، ایک بچی جاں بحق ، 5افراد زخمی
November 21, 2017

 کراچی (92 نیوز) شہر قائد کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں دار العلوم کے قریب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور  پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق تیز رفتار خالی آئل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مرکزی سڑک سے سروس روڈ پر چڑھتا ہوا ایک گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ سالہ نورین جاں بحق ہو گئی۔

پڑوسیوں نے کہا کہ ٹینکر دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا۔ خوش قسمتی سے ٹینکر خالی تھا جس کے باعث مزید نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ ۔واقعے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا

 دوسری جانب گھر میں گھسنے والے آئل ٹینکر کو نکالنے کے لیے ٹریفک پولیس کی مشینری طلب کر لی گئی جبکہ عوامی کالونی پولیس نے ذمہ دار ڈرائیور اور ٹینکر مالک کی تلاش بھی شروع کر دی۔