Monday, September 16, 2024

ٹینس کے عالمی نمبرون نوواک جیکو وچ دنیا بھر میں یونیسف کے خیرسگالی سفیر مقرر

ٹینس کے عالمی نمبرون نوواک جیکو وچ دنیا بھر میں یونیسف کے خیرسگالی سفیر مقرر
August 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹینس کے عالمی نمبرون کھلاڑی نوواک جیکووچ کو دنیا بھر میں یونیسف کا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا۔ نیویارک میں یونیسف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ جیکووچ کو یونیسف کی خیرسگالی سفیروں کی فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اپنی فتوحات کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ٹینس کھلاڑی نوواک جیکووچ خیرسگالی سفیر کے طور پر بچوں میں جیت کی لگن کو اجاگر کریں گے تاکہ ان کا مستقبل تابناک بنایا جا سکے۔ اس سے پہلے جیکووچ دو ہزار گیارہ سے سربیا میں یونیسف کے سفیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس موقع پر جیکووچ کا کہنا تھا کہ ان کا مشن ہے کہ دنیا کا ہر بچہ اپنے خوابوں کی تعبیر پائے اور ابتدائی تعلیم کا اچھے طریقے سے آغاز کرے۔ نیوز کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ ورلڈ بینک بچوں کی ابتدائی تربیت میں نوواک جیکووچ فاؤنڈیشن کی شراکت دار ہو گی۔