Wednesday, May 8, 2024

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے مبادلا ورلڈ ٹینس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے مبادلا ورلڈ ٹینس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
December 30, 2018
دبئی (92 نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے مبادلا ورلڈ ٹینس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے فائنل میں سربئین ٹینس اسٹار نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں جنوبی افریقن ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ، چار سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا جو کووچ نے سات ،پانچ سے سیٹ جیت کر میچ میں واپسی کی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لیے سر تور کوشش کی لیکن عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے سات ،پانچ سے فتح حاصل کر کے مبادلا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔