Saturday, May 18, 2024

ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی اپنی بچپن کی دوست کِم سیئر سے آج شادی

ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی اپنی بچپن کی دوست کِم سیئر سے آج شادی
April 11, 2015
ڈبلن(ویب ڈٰیسک)اسکاٹ لینڈ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے اپنی بچپن کی دوست کِم سیئر سے آج شادی کر رہے ہیں، شادی کی تقریب اسکاٹ لینڈ کے ڈن بلین کیتھیڈرل چرچ میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر تین اینڈی مرے اور کم سیئرز نے چار ماہ قبل منگنی کی تھی، شادی کی تقریب میں ٹینس کی دنیا کے بڑے بڑے ستارے بھی جگمگائیں گے۔ شادی کی تقریب کے بعد اینڈی مرے کے اپنے فائیو اسٹار ہوٹل میں گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے،  کم سیئرز ٹینس کوچ  نائجل سیئرز کی بیٹی ہیں اور انہیں اینڈی مرے کی والدہ کے بھی بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ وہ اینڈی مرے کے تمام میچوں کے دوران تماشائیوں میں بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔