Thursday, April 25, 2024

ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ،بھارت سے سیریزکے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائیگا : شہریار ،وقاریونس

ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ،بھارت سے سیریزکے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائیگا : شہریار ،وقاریونس
December 3, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہارنے کا بھی افسوس ہےکھلاڑی مستقبل میں غلطیوں سے سیکھیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عندیہ دیا ہے کہ ایک دو دن میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے فیصلہ ہوجانے کی امید ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پی سی بی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی اور چیف سلیکٹر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ٹیم امیدوں کے مطابق نہیں کھیلی  نئے کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے اگر سزا کاٹ لی ہے تو پھر انہیں واپس آنا چاہئے۔ کوچ نے کہا کہ پاک بھارت سیریز ہونے کی امید نظر آتی ہے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سلیکٹرز سے تفصیلی بات ہوئی ہے اب تجربات کا وقت ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کل پیرس سے واپس وطن جائیں گے ہمیں کہا گیا ہے کہ مودی ہی سیریز کا فیصلہ کریں گے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی کوچ اور چیئرمین کی باتوں سے اتفاق کیا اور کہا کہ اب تجربے کا وقت گزر گیا ہے۔