Friday, March 29, 2024

ٹیم کو جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے :شاہد آفریدی

ٹیم کو جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے :شاہد آفریدی
April 17, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کو اس وقت جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کبھی اپنے ساتھ زیادتی ہونے دی، نہ کبھی ٹیم کے ساتھ کی، ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑ دی کیونکہ کرکٹ کو انجوائے نہیں کر رہا تھا، ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیل سکتا تھا لیکن نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا ضروری ہے۔ میرے لئے پانچ ورلڈ کپ کھیلنا بہت اعزاز کی بات ہے بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی اچھے بیٹسمین اور اچھے انسان ہیں، ہماری ٹیم کو جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے، وقار یونس اور مشتاق احمد کو چاہئے کہ انہیں جارحانہ انداز سے قیادرت کرنا سکھائیں۔ ورلڈ کپ کے پہلے سے آخری میچ تک میڈیا کا کردار بہت منفی تھا،  احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا، ہر اس کھلاڑی کو ٹیم میں لانے کی کوشش کروں گا جو ٹیم کے لئے اچھا ہو۔