Tuesday, April 23, 2024

ٹیم میں منتخب ہو چکے ہیں ، اب میرے لئے دعا کریں ، وہاب ریاض

ٹیم میں منتخب ہو چکے ہیں ، اب میرے لئے دعا کریں ، وہاب ریاض
May 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر وہاب ریاض خوش ہیں اور ناقدین کو بھی کھری کھری سنا دیں ۔ بولے ٹیم میں منتخب ہو چکے ہیں اب میرے لئے دعا کریں ۔ ادھر ورلڈ کپ 92 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے  موجودہ ٹیم کی فیلڈنگ اور باؤلنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے قومی ٹیم کی بیٹنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ وہاب ریاض کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت اچھا فیصلہ ہے مگر محمد عامر پر سوالیہ نشان ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے شاداب خان کو گوروں کے خلاف خطرناک باٶلر قرار دیا۔ اعجاز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں تیاری کے ساتھ آٸیں گی لہٰذا بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔