Saturday, May 11, 2024

ٹیم تگڑی ہے ، کم بیک کریگی ، محمد رضوان

ٹیم تگڑی ہے ، کم بیک کریگی ، محمد رضوان
November 3, 2019
سڈنی ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف ناقص پرفارمنس سے اسکی ٹی 20 کی نمبرون پوزیشن خطرے میں پڑسکتی ہے مگر وکٹ کیپر محمد رضوان کہتےہیں ٹیم تگڑی ہے  ،کم بیک کریگی۔ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بارش نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص بیٹنگ اور باؤلنگ کا کچھ بھرم رکھ لیا ، لیکن وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان  کی خوش گمانی ملاحظہ کیجیے،33گیندوں پر 31رنز بنانیوالے محمد رضوان کہتے ہیں پورے اوور ملتے تو 170رنز بنالیتے۔ پہلے میچ میں شائقین نے قومی ٹیم کی تیاریوں کو ایکسپوز ہوتے ہوئے تو دیکھ ہی لیا لیکن رضوان فرماتے ہیں  ہم بہت تگڑے ہیں۔ معروف کرکٹ تجزیہ کار مرزاقبال بیگ نے ہیڈکوچ مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی کو کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کی وجہ قراردیا ۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ  میچ ڈرا ہونے پر ریفریز پر برس پڑے،کہتے ہیں جب بارش  کی وجہ سے میچ رکا تو ریفریز کو بیس منٹ کی بجائے بریک 10منٹ کی بریک لینی چاہیے تھی  ۔