Sunday, May 12, 2024

ٹیلی کام کمپنی’ہواوے‘کا اپنےملازمین کو امریکی اداروں سے تکنیکی روابط منسوخ کرنے کا حکم

ٹیلی کام کمپنی’ہواوے‘کا اپنےملازمین کو امریکی اداروں سے تکنیکی روابط  منسوخ کرنے کا حکم
June 1, 2019
بیجنگ (92 نیوز) چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی’ہواوے‘نے اپنے ملازمین کو امریکی اداروں سے تکنیکی روابط کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ ہواوے میں امریکی ملازمین سے اپنے لیپ ٹاپ واپس کرنے اور کمپنی کی حدود چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہواوے کےچیف اسٹریٹجی آرکٹیکٹ  کا کہنا تھا کہ ہواوے کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبے سے امریکی شہریوں کوبرطرف کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہواوے اپنے ملازمین اور امریکی شہریوں کے درمیان بات چیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب چینی وزارت تجارت نےاعلان کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں، اداروں اور اشخاص کے حوالے سے ہم بھی اپنی فہرست تیار کریں گے اور اس میں انہیں ڈالیں گے جو ان کے لیے 'ناقابل بھروسہ' ہیں۔