Wednesday, April 24, 2024

ٹیلی ویژن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ٹیلی ویژن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
November 21, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) دور جدید میں ٹی وی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ نومبر انیس سو چونسٹھ میں بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی کا آغاز ہوا لیکن معلومات‘ تفریح اور خبروں سے روشناس کرکے اس نے لوگوں کی زندگی میں رنگ بھر دیے۔ لوگ ٹیلی ویژن دیکھنے کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اس کے بغیر گزارا مشکل نظر آتا ہے۔

اقوام متحدہ نے اکیس نومبر 1996ءکو منعقدہ پہلی ورلڈ ٹیلیویژن فورم کی مناسبت سے ہر سال اکیس نومبر کو ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے منانے کا اعلان کیا۔ آج ٹیلیویژن دنیا کے ہر خطے میں موجود ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ٹی وی کے بنا ٹائم پاس کرنا مشکل امر ہے۔ ٹی وی تو جیسے ان کی زندگیوں میں رچ بس گیا ہے۔

گھروں میں خواتین ڈرامہ نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا۔ بچے کارٹون دیکھتے ہیں تو کسی کو نیوز پسند ہیں۔ پہلے گھر میں ایک ٹی وی ہوتا تھا اور ساری فیملی ملکر دیکھتی تھی۔ اب ہر کمرے میں ٹی وی موجود ہے جس نے خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے دور بھی کر دیا ہے۔