Friday, April 26, 2024

ٹیلی فون کھڑک گئے

ٹیلی فون کھڑک گئے
March 28, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری اور قائد متحدہ الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون کھڑک گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال  پر خصوصی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی عرب اور یمن کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ اس تنازعہ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طورپر کل جماعتی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے۔ اور اے پی سی میں مشاورت سے اس اہم معاملے کا فیصلہ کیا جائے۔