Friday, May 17, 2024

ٹیلر سوئفٹ کا آن لائن اسکالر شپ ڈھونڈنے والی طالبہ کو 50 لاکھ 57 ہزار کا عطیہ

ٹیلر سوئفٹ کا آن لائن اسکالر شپ ڈھونڈنے والی طالبہ کو 50 لاکھ 57 ہزار کا عطیہ
August 22, 2020
لاس ویگاس (92 نیوز) امریکی پاپ اسٹار گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا تعلیم دوست اقدام، آن لائن اسکالر شپ ڈھونڈنے والی طالبہ کو پچاس لاکھ ستاون ہزار روپے سے زائد رقم عطیہ کردی۔ امریکی پاپ سٹار اور سپر اسٹار گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ مالی مسائل کا شکار طالبہ کی مدد کرکے دنیا بھر سے داد سمیٹ رہی ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی  طالبہ نے یونیورسٹی سےاپنی حساب کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی۔ جس کو رہائش اور تعلیم کے لیے اٹھاسی لاکھ 26 ہزارروپے درکار تھے۔ مدد کی اپیل کا یہ اشتہار ٹیلر سوئفٹ تک پہنچا توانہوں نے 50 لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے کہ وہ واروک یونیورسٹی کی وٹوریا ماریو کے تعلیم کیلئے فنڈز جمع کرنے کے اس منفرد انداز سے بہت متاثر ہوئی ہیں اس لیے وہ باقی تمام رقم اکیلے ادا کر رہی ہیں۔ دوسری جانب 18 سالہ سیاہ فام ماریو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سکول میں سب سے زیادہ نمبر لے کر یونیورسٹی پہنچیں تاہم نہ تو انہیں اسکالر شپ ملا نہ ہی وہ قرض کے لیے اہل تھیں، اس لیے انہوں نے اپنا خواب پورا کرنے کے لیے آن لائن مدد لینے کا فیصلہ کیا۔