Thursday, April 25, 2024

ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے وزنی کھلاڑی نے ڈیبیو کر دیا

ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے وزنی کھلاڑی نے ڈیبیو کر دیا
August 31, 2019
دبئی ( 92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وزنی کھلاڑی  کارنویل  نے  ڈیبیو کر کے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا،کیربئین باؤلر 140کلو وزن کےساتھ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وزن والے کھلاڑی بن گئے،اس سے پہلے آسٹریلیا کے واروک آمسٹرانگ  بھاری بھرکم کھلاڑی تھے جن کا وزن 133کلو تھا۔ کرکٹ میں جہاں نئے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں وہیں کرکٹرز کے دلچسپ باؤلنگ انداز اور  اجسام  نے شائقین  کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے140کلو وزنی  کرکٹر کارنویل  نے ڈیبیو کر کے تاریخ رقم کر دی ، نوجوان کیربئین باؤلر  کا قد 6فٹ 5پانچ انچ  جبکہ وزن 140 کلو ہے،کارنویل نے بھارت کیخلاف پہلے دن باؤلنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے  واروک آرمسٹرانگ   سب سے زیادہ وزنی کھلاڑی کا ریکارڈ رکھتے تھے جن کا وزن 133کلو گرام تھا۔ یورپین ٹی 20 لیگ میں پاؤل فلورین نے اپنے منفرد باؤلنگ ایکشن سے کرکٹ  کے حلقوں میں کافی پزیرائی حاصل کی  تھی۔