Thursday, March 28, 2024

ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ، اظہرعلی بدستورچھٹی پوزیشن پر براجمان

ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ، اظہرعلی بدستورچھٹی پوزیشن پر براجمان
January 8, 2017

 دبئی(92نیوز)آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی شکست کے باوجود سڈنی میں عمدہ کارکردگی کے باعث یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ اظہر علی بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ وہاب ریاض بھی کیرئیر کی بہترین بیسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز تو گرین کیپس کے لیے اچھی ثابت نہ ہوئی لیکن سڈنی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بدولت یونس خان  ٹاپ ٹین میں واپس آ گئے ہیں۔ سٹار بلے باز چار درجے ترقی کرتے ہوئے  گیارہویں سے ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں  جبکہ نائب کپتان اظہر علی بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ دوسری طرف باؤلرز میں وہاب ریاض کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور وہ دو درجے ترقی کرتے ہوئے بائیسویں سے بیسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ یاسر شاہ سترہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بلے بازوں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ سر فہرست ہیں جبکہ باؤلرز میں بھارت کے  ایشون کی پہلی پوزیشن ہے۔