Friday, March 29, 2024

ٹیسٹ میں پہلی بار متبادل کھلاڑی نے بیٹنگ کر کے تاریخ رقم کردی

ٹیسٹ میں پہلی بار متبادل کھلاڑی نے بیٹنگ کر کے تاریخ رقم کردی
August 19, 2019
لارڈز (92 نیوز) ٹیسٹ کی 142سالہ تاریخ میں  نئی تاریخ رقم  ہو گئی ، پہلی بار متبادل کھلاڑی نے میچ میں بیٹنگ کر کے تاریخ رقم  کی ، لبوشنگے نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں آخری روز بیٹنگ کی، آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ پہلی اننگز میں باؤنسر لگنے سے زخمی  ہو نے کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ لارڈز میں کھیلے گئے  ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں آسٹریلوی بلوے باز اسٹیو اسمتھ ، جوفرا آرچر کا باؤنسر لگنے سےمیچ سے باہر ہوگئےتھے اور لبو شنگے   دوسری اننگز میں  متبادل کھلاڑی کے طور پر بیٹنگ  کرنے آئے اس سے پہلے کرکٹ کی تاریخ میں متبادل کھلاڑی نے بیٹنگ  نہیں کی۔ آئی سی سی  کے نئے قوانین کے مطابق کھلاڑی کے سر پر گہری چوٹ لگنے سے متبادل کھلاڑی کو شامل  کیا جا سکتا ہے، لبو شنگے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے۔ آسٹریلوی بلے باز نے 47رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارنہ 59رنز کی اننگز کھیل کر میچ ڈرا کیا،مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل ہے ۔