Tuesday, April 23, 2024

ٹیسٹ میچ کا آج آخری روز، بنگلہ دیشی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کے بعد میچ ڈرا ہونے کا امکان

ٹیسٹ میچ کا آج آخری روز، بنگلہ دیشی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کے بعد میچ ڈرا ہونے کا امکان
May 2, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے، بنگال ٹائیگرز کے اوپنرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ نے میچ ڈراہونے کے امکان کو بڑھا دیا ہے۔ شیخ ابونصر سٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 279رنز بنا لئے ہیں، دونوں اوپنرز سنچریز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 628رنز بنا کر 296رنز کی برتری حاصل کی تھی۔