Friday, April 19, 2024

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی تیاریاں زوروں سے جاری

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی تیاریاں زوروں سے جاری
January 22, 2021

کراچی (92 نیوز) ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج بھی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

گرین شرکٹ کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔ کھلاڑیوں بیٹنگ ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کر رہے ہیں۔ مہمان ٹیم کراچی جمخانہ میں انٹرا اسکواڈ میچ کھیلنے میں مگن ہے۔ انتظامیہ نے حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہو گا۔