Thursday, April 25, 2024

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، آٹھویں نمبر پر چلا گیا

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، آٹھویں نمبر پر چلا گیا
December 3, 2019
دبئی ( 92 نیوز )  ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، قومی ٹیم ساتویں درجے سے کھسک کر آٹھویں نمبر پر چلی گئی ۔ آئی سی سی  ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم جیت کا کھاتہ نہ کھول سکی ،  آسٹریلیا سے دونوں میچ بھی ہارے اور ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی  بھی پالی ۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر  چلا گیا۔ پاکستان کو  نمبرون ٹیسٹ ٹیم کا درجہ دلوانے والے سابق کپتان  مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مسلسل ناکام رہے ، آسٹریلیا سے دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز ہار کر قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کیساتھ ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پر چلی گئی ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین آئی سی سی چیمپئن شپ کے دونوں  ٹیسٹ میچوں میں فتح یاب ہونیوالی آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 176پوائنٹ کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ  پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، نیوزی لینڈ تیسری، سری لنکا چوتھی،انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر موجود  ہے ۔ پاکستان،جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش ابھی تک کھاتہ ہی نہیں کھول سکے ،چیمپئن شپ کی دو ٹاپ ٹیمیں جون 2021میں فائنل کھیلیں گی۔