Thursday, April 18, 2024

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان دوسری پوزیشن سے محروم

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان دوسری پوزیشن سے محروم
December 8, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔ پاکستان کو یہ نقصان جنوبی افریقا کی بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش پر برداشت کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان گزشتہ مہینے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دینے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ گیا تھا تاہم اس کی یہ پوزیشن ایک مہینے بھی برقرار نہ رہ سکی۔ جنوبی افریقا کے خلاف تین صفر سے کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئی جس سے آسٹریلیا اور پاکستان بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔ جنوبی افریقا شکست کے باوجود ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔