Tuesday, April 16, 2024

ٹیسٹ رینکنگ، 2درجے ترقی کے بعد اظہر علی 10 ویں نمبر پر آگئے

ٹیسٹ رینکنگ، 2درجے ترقی کے بعد اظہر علی 10 ویں نمبر پر آگئے
December 11, 2018
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں اظہر علی شامل ہیں۔ 2 درجے ترقی کے بعد اظہر علی 10 ویں نمبر پر آگئے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے پر کین ولیمسن نے  دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے کیگسو رباڈا بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے پاکستان کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ کی  نویں پوزیشن برقرار ہے۔