Friday, September 20, 2024

ٹیسوری کے حامی ارکان اسمبلی نے خواجہ اظہار کی تبدیلی کی تجویز پیش کردی

ٹیسوری کے حامی ارکان اسمبلی نے خواجہ اظہار کی تبدیلی کی تجویز پیش کردی
February 21, 2018

کراچی (92 نیوز) پہلے تقسیم، اب دراڑ، متحدہ پی آئی بی سازش کا شکار۔ ٹیسوری کے حامی ارکان اسمبلی نے خواجہ اظہار کی تبدیلی کی تجویز پیش کردی۔ بیشتر اراکین ناراض، علیحدگی کا خطرہ۔ علی رضا عابدی کہتے ہیں پی ایس پی سے اتحاد ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔

کامران ٹیسوری کے حامی اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو ہٹانے کی تجویز پیش کردی۔

تجویز پر اراکان کی اکثریت ناراض، تشویش کا اظہار، پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دیدیا۔

پی آئی بی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے پی ایس پی سے اتحاد کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ستائیس فروری کو انٹرا پارٹی پر نہیں، کنونئیر شپ کیلئے طلب کرلیا۔ بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں۔