Thursday, May 9, 2024

ٹیسلا گاڑیوں کی خریدی اب بٹ کوائن سے بھی ممکن

ٹیسلا گاڑیوں کی خریدی اب بٹ کوائن سے بھی ممکن
March 25, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے بھی خریدی جا سکیں گی۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے ادائیگی کر کے خریدی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل تک گاڑیاں نقد رقم، چیک یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدی جاتی تھیں لیکن اب ڈیجیٹل کرنسی بھی قابلِ قبول ہوگی۔

بٹ کوائن کو نقد رقم، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اور وائر ٹرانسفر کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے بٹ کوائن 'والٹ' بنانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ایک شناخت بنتی ہے جسے ’’ والٹ آئی ڈی ‘‘ کہا جاتا ہے اور اس میں بٹ کوائن کو رکھا جاتا ہے جیسے آپ کے بٹوے میں کیش یا کریڈٹ کارڈز ہوتے ہیں۔

ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے بٹ کوائن کے استعمال کے بارے میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ بٹ کوائن سے قیمت کی ادائیگی کی سہولت امریکا کے علاوہ دیگر ممالک میں سالِ رواں کے آخر میں دستیاب ہوگی۔

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک اپنے کام میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے بِٹ کوائن خریدے ہیں۔