Thursday, May 9, 2024

ٹیسلا کمپنی نے 1.5 بلین ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن خرید لئے

ٹیسلا کمپنی نے 1.5 بلین ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن خرید لئے
February 8, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا کہ انہوں نے ڈیڑھ بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خرید لئے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ٹیسلا کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بٹ کوائن کی خریداری رقم کی نظام ترسیل کو مزید متنوع بنانے کیلئے کی گئی۔کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ  وہ اپنی مصنوعات کو بٹ کوائن کے عوض فروخت کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔

اس اعلان کے بعد ٹیسلا بٹ کوائنز میں کاروبار کرنے والا پہلا اور دنیا کا سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن چکا ہے ، جبکہ ٹیسلا فاؤنڈر ایلون مسک چند روز قبل  بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر عالمی سطح پر قبول کرنے کی پیش گوئی کر چکے ہیں ۔

ایلون مسک نے چند روز قبل کہا تھا کہ سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔

اسپیس ایکس کے سربراہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر بٹ کوائن ہیش ٹیگ بھی چلایا گیا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔