Friday, April 26, 2024

ٹیبل ٹینس سکھانے والا دنیا کا پہلا روبوٹ کوچ منظرعام پر آگیا

ٹیبل ٹینس سکھانے والا دنیا کا پہلا روبوٹ کوچ منظرعام پر آگیا
March 3, 2017
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپانی کمپنی نے ایک جدید ترین روبوٹ بنایا ہے جسے اناڑیوں کو ٹیبل ٹینس کا کھلاڑی بنانے والا پہلا روبوٹ کہا جاسکتا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی کھلاڑی کو ٹیبل ٹینس سکھاتا ہے اور سامنے والے کو دیکھتے ہوئے خود کو تبدیل کرتا ہے۔پہلے اسے جاپان میں  2014 کے سیٹیک الیکٹرانکس شو میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر مزید بہتر بنایا گیا ہے۔اسے  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے پہلے ٹیبل ٹینس سکھانے والے روبوٹ کا سرٹفکیٹ بھی مل چکا ہے۔