Friday, April 26, 2024

ٹی ڈی پیز کی واپسی وسط مارچ سے شروع ہوجائے گی ۔

ٹی ڈی پیز کی واپسی وسط مارچ سے شروع ہوجائے گی ۔
March 7, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا،جبکہ ٹی ڈی پیزکی واپسی مارچ کے وسط میں شروع ہوجائے گی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم  سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں پر کور کمانڈر پشاور نے انہیں خیبر پختونخوا اور فاٹا میں سیکیورٹی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون  پر بریفنگ دی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  دہشت گردوں کے صفایا کا واحد راستہ آپریشنز ہیں۔ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں بارڈر منیجمنٹ بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رواں ماہ ان کے گھروں کی باوقار انداز میں واپسی شروع کردی جائے گی اس سلسلے میں تمام اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے۔آرمی چیف نے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشز میں حاصل ہونے والے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور آپریشنزمیں خفیہ اداروں اور سکیورٹی فورسز کے کرادر کو سراہا۔۔