Tuesday, April 16, 2024

ٹی ٹین کرکٹ لیگ، شائقین نئے فارمیٹ کی کرکٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب

ٹی ٹین کرکٹ لیگ، شائقین نئے فارمیٹ کی کرکٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب
December 13, 2017

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا جادو متحدہ عرب امارات میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔ شائقین نئے فارمیٹ کی کرکٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے لیے گزشتہ روز سے کھلاڑی پہنچنا شروع ہو گئے۔
لیگ میں حصہ لینے والی ٹیمیں پریکٹس کے ساتھ ساتھ دبئی کے خوشگوار موسم میں پارٹیاں اور کھابے بھی اڑا رہی ہیں۔
لیگ میں حصہ لینے والی بنگال ٹائیگر کے اعزاز میں ٹیم اونر رضوان ساجن نے ساحل پر واقع رہائش گاہ پر پارٹی کا اہتمام کیا۔
پارٹی میں ٹیم کے کوچ وقار یونس، کپتان سر فراز احمد اور ڈیرن سیمی سمیت دیگر سٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ سابق سٹار کرکٹر شعیب اختر اور انڈین فلم سٹار جاوید جعفری بھی اس پارٹی میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر بنگال ٹائیگر نے ٹیم سونگ پر خوب ہلا گلا کیا۔
ڈیرن سیمی نے فلور پر آ کر اپنے ڈانس سے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔