Saturday, April 20, 2024

ٹی ٹین لیگ شروع ہونے میں صرف 2 دن باقی

ٹی ٹین لیگ شروع ہونے میں صرف 2 دن باقی
December 12, 2017

ابوظہبی (92 نیوز) ٹی ٹین لیگ شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے۔ 92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز پہلے مقابلے میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف میدان میں اترے گی۔
ٹی 10 لیگ کرکٹ کا چھوٹا فارمیٹ دھوم مچانے کے لیے تیار ہے جس میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی اور وکٹوں کی جھڑی لگے گی۔
رنگارنگ ایونٹ سجنے میں صرف دو دن باقی رہ گئے۔
92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز 15 دسمبر سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
پنجابی لیجنڈزا پنے پہلے معرکے میں بنگال ٹائیگرز جبکہ دوسرے مقابلے میں کیرالا کنگز سے ٹکرائیں گے۔
کپتانی کے فرائض پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کرکٹر مصباح الحق سنبھالیں گے۔
شعیب ملک ،عمراکمل اور بریتھویٹ حریف بولرز کے چھکے چھڑائیں گے جبکہ عادل رشید گھومتی گیندوں سے مخالف بلے بازوں کو چکرائیں گے۔
کرس جارڈن ،اسامہ میر اور حسن علی وکٹیں اڑائیں گے۔
پنجابی لیجنڈز کو تجربہ کار عبد لرزاق ،فہیم اشرف، دولت زدران اور شریف اسد اللہ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔
کرکٹ دیوانے پر امید ہیں کہ 92 نیوز کیطرح پنجابی لیجنڈز بھی سب پر بازی لے جائیں گے۔