Friday, March 29, 2024

داعش کا رہنما اور ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا: افغان میڈیا

داعش کا رہنما اور ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا: افغان میڈیا
July 9, 2015
لاہور (92نیوز) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد اللہ شاہد کالعدم تحریک طالبان کو خیرباد کہہ کر داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے ننگر ہار میں شاہد اللہ شاہد ایک ڈرون حملے میں ہلاک گیا ہے۔ اس حملے میں داعش کے مزید 25 ارکان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2روز قبل افغانستان میں داعش کے دوسرے اہم ترین رہنما گل زمان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔