Thursday, March 28, 2024

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے ورنہ پھر لڑائی ہو گی، فواد چودھری

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے ورنہ پھر لڑائی ہو گی، فواد چودھری
December 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے ورنہ پھر لڑائی ہو گی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا وزیراعلیٰ سندھ ہمیشہ جھوٹ بولتے اور دھمکی دیتے ہیں۔ پٹرول، گندم ، دالیں پاکستان میں سب سے سستی ہیں۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔

انہوں نے تحریک لبیک اور جے یو آئی کی فنڈنگ پر بھی اعتراض لگا دیئے اور مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،جے یو آئی کو نشانے پر رکھ لیا، کہا الیکشن کمیشن  پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کی ایک ساتھ تحقیقات کرے۔