Sunday, September 8, 2024

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی‘ باغ جناح میں تقریب رونمائی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی‘ باغ جناح میں تقریب رونمائی
January 12, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی جہاں باغ جناح میں اس ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ نجم سیٹھی‘ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر اور آئی سی سی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔ باغ جناح میں اس ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ تقریب میں نجم سیٹھی‘ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر اور آئی سی سی حکام نے شرکت کی۔ شرکاءنے تالیاں بجا کر ٹرافی کا لاہور میں استقبال کیا۔ ٹیم آفیشلز نے کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹرافی کو جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ کہ خواہش ہے اس مرتبہ ورلڈ کپ پاکستان کے حصے آئے۔ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا بھارت میں ختم ہوگا جہاں عالمی ٹیمیں ورلڈ کپ کے حصول کےلئے ایک دوسرے کو پچھاڑیں گی۔