Sunday, September 8, 2024

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016ء ٹرافی کی آرمی پبلک سکول میں تقریب رونمائی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016ء ٹرافی کی آرمی پبلک سکول میں تقریب رونمائی
January 11, 2016
پشاور (92نیوز) افریقہ کا سفر مکمل کرکے پاکستان پہنچنے والی آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2016ءکی ٹرافی کی تقریب رونمائی پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ہوئی۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کہتے ہیں ٹرافی جیت کر اے پی ایس شہداءکے نام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ مارچ سے بھارت میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی بارہ ممالک کے سفر کے دوران افریقہ سے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان میں ٹرافی کی پہلی تقریب رونمائی پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ہوئی۔ تقریب میں اے پی ایس کے طلبہ کے علاوہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور آئی سی سی کے نمائندے نے شرکت کی۔ اے پی ایس کے غازیوں نے پردہ ہٹاکر ٹرافی کی رونمائی کی۔ اے پی ایس کے طلبہ نے اس خواہش کا اظہارکیا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس اپنے ملک لائے۔ متعدد ٹیسٹ کرکٹرز دورہ نیوزی لینڈ اورڈومیسٹک میچز میں مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی 12 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں سے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش اور بعدازاں سری لنکا لے جائی جائے گی۔ ٹرافی یکم فروری کو واپس بھارت پہنچے گی۔