Sunday, September 8, 2024

ٹی ٹوینٹی میں کب کیا ہوجائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا : شہریارخان

ٹی ٹوینٹی میں کب کیا ہوجائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا : شہریارخان
January 22, 2016
  لاہور(92نیوز) نیوزی لینڈ سے شکست  پر پی سی بی  چئیرمین  شہریار خان نے انوکھی منطق پیش کر دی کہتے ہیں شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے  جیت کے لیے زور لگایا  لیکن ٹی ٹونٹی میں کب کیا ہوجائے کچھ پتہ ہی نہیں  چلتا قومی ٹیم اب اپنی کارکردگی بہتر کرے گی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے بھی  ان کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہا   کہ آئندہ  میچز میں قوم کو  مایوس نہیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ  سے شرمناک  شکست  پر  پوری قوم  غم و غصے کا شکار  ہے  لیکن  کرکٹ بورڈ کے چئیر مین  شہریار خان اور ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اس سے  کوئی فرق نہیں پڑ تا شہریار خان کہتے ہیں کہ  اس سیریز میں شکست ہوئی تو کیا ہوا آئندہ میچز میں کارکردگی بہتر بنالیں گے ۔ نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کھانے والی گرین شر ٹس کے کپتان نے بھی پی سی بی چئیر مین کا موقف ہی اپنایا اور شرمندہ ہوئے بغیر  قوم کو نئے  سبز باغ دکھائے۔ لالہ جی  کچھ بھی کہہ لیں آپ کی  کارکردگی  کی طرح آپ کی باتوں میں بھی  دم نہیں یہ تونیو  کرکٹ کے شائقین اب خوب جان چکے ہیں۔