Thursday, April 25, 2024

 ٹی ٹونٹی کھیلوں گا  نہ ہی عشرت العباد بنوں گا:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

 ٹی ٹونٹی کھیلوں گا  نہ ہی عشرت العباد بنوں گا:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ
May 18, 2015
لاہور(92نیوز)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی کھیلیں گے نہ ہی عشرت العباد بنیں گے،جب تک رب کی مرضی ہے اس وقت تک گورنر رہیں گے۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نےکہاہےکہ وہ بطورآئینی اور عوامی گورنر کے خدمات سرانجام دینگے، خواہش ہےکہ عوام اورپارٹی قیادت کی نظر میں سرخرو ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق رفیق رجوانہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میڈیا کانفرنس سےخطاب کررہےتھےجس میں ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وزیراعلی کو ایڈوائس کرنا ان کا کام نہیں اور نہ ہی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دلواناان کےدائرہ اختیارمیں آتا ہے ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں ،شہبازشریف  ٹیم کے سربراہ ہیں اور وہ پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ چلیں گے،میں عوامی گورنر بنوں گا وزیراعظم اور وزیراعلی سے پوچھ لیا ہے۔ گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لئے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کولازمی  قرار دیا جبکہ انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔