Wednesday, April 24, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ2016ءمیرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا: شاہد آفریدی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ2016ءمیرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا: شاہد آفریدی
April 30, 2015
کراچی (92نیوز) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں پاکستان کی فتح کا جھنڈا لہرانے کے خواہش مند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 2016ءکا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ان کا بطور کرکٹر آخری ورلڈکپ ہو گا۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بھارت میں پاکستان کی فتح کا جھنڈا لہرانا چاہتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کمزور کارکردگی پر شاہد آفریدی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کیا جائے۔ واضح رہے کہ آفریدی پہلے ہی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور سٹار کرکٹر اب صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ تک محدود ہیں۔