Wednesday, April 24, 2024

ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست، انگلینڈ کے ایک سو اکیانوے رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف ایک سو پینتیس رنز بنا سکی

ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست، انگلینڈ کے ایک سو اکیانوے رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف ایک سو پینتیس رنز بنا سکی
June 24, 2015
مانچسٹر (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھپن رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو اکیانوے رنز بنائے۔ جوروٹ اڑسٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور میک لینگن دو دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ انگلینڈ کے ایک سو بانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم سترہویں اوور میں ایک سو پنتیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن ستاون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویلے اور مارک ووڈ نے تین تین جبکہ بین سٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلینڈ کے جوروٹ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔