Thursday, March 28, 2024

ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا
November 7, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

190 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ  لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 117 رنز تک محدود رہی۔ شارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بابر اعظم نے ایک بار اپنی کلاس دکھائی اور 40 بالوں  پر پانچ  چوکوں اور ایک چھکے کی مدد  سے   میگا ایونٹ میں چوتھی نصف سنچری بنا ڈالی۔ قومی کپتان  66 رنز کی شاندا اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ نے انیس بالوں پر 31 رنز کی جارحانہ  اننگز کھیلی۔ رضوان 15، فخر زمان 8 رنز بنا سکے۔

شعیب ملک نے  اسکاٹش باولرز کی خوب درگت بنائی ۔ اٹھارہ بالوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی دھواں  دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ ثانیہ مرز بھی اسٹیڈیم میں شعیب ملک کی اننگز پر تالیاں بجاتی رہی۔

اسکاٹ لینڈ  کی ٹیم ہدف کے جواب میں مشکلات کا شکار رہی ۔ 87 رنز پر اسکات لیند کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ رچی بیرنگٹن  54 رنز بنا کر نمایان بلے باز رہے ۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے دو، شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔