Thursday, March 28, 2024

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں  : اظہر علی

ٹی ٹوئنٹی ٹیم  میں شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں  : اظہر علی
December 11, 2015
  لاہور(92نیوز)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا ہے تاہم پرامید ہیں کہ ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی ۔کہتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کےمطابق ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اقرارکیا کہ بیٹنگ باﺅلنگ ،فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہےتاہم امید ظاہر کی کہ ٹیم مستقبل میں عمدہ کارکردگی دکھائے گی کپتان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچز ضرور ہونے چاہئیں اگلی سیریز اہم ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے میں شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے اظہر علی نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ٹیم دباﺅ میں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو میچز میں بیٹنگ ناکام ہوئی جو شکست کا باعث بنی نئی ٹیم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے ذاتی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم جیتے گی شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ آئندہ سال ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ لڑکوں میں صلاحیت ہے ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا کھیلے گی۔